حکومت آبی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقداما ت کرے،مہرین

حکومت آبی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقداما ت کرے،مہرین

  



لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آبی بحران پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، آبی بحران سنگین ہونے کا خدشہ جنم لے چکا ہے لیکن اس حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آسکی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت کے لئے پانی کی فراہمی از حد ضروری ہے ، پانی کی عدم دستیابی سے ملک میں کئی مسائل جنم لیں گے، کئی علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی سے زرعی پیداوار متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے اس لئے یہ معاملہ فوری توجہ کا متقاضی ہے ، انہوں نے کہاکہ ایک طرف پانی کا بحران ہے تو دوسری طرف لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، توانائی اور پانی کے بحران کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہونی چاہیے، پانی کم دستیاب ہونے کی وجوہات تلاش کی جائیں اور ان وجوہات کو دور کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1