یونیورسل کالج‘ برکت ٹاؤن کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

یونیورسل کالج‘ برکت ٹاؤن کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

  



لاہور(پ ر)یونیورسل کالج‘ برکت ٹاؤن شاہدرہ کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور صفہ گروپ آف سکولز‘ کیولری گراؤنڈ‘لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طلبا‘ شاد مان‘لاہور‘مدرسہ تعلیم القرآن‘ اچھرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 279تھی۔

یونیورسل

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...