کھادی کی جانب سے وینس بائینیل2018 نمائش میں پاکستان کے پہلے قومی پویلین کی نمائندگی

کھادی کی جانب سے وینس بائینیل2018 نمائش میں پاکستان کے پہلے قومی پویلین کی ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان کے اعلیٰ معیار کے لائف اسٹائل برانڈ کھادی وینس بائینیل2018 نمائش میں دی فولڈ کے عنوان سے نیشنل پویلین آف پاکستان کو اسپانسر کرنے والا پہلا برانڈ ہے جس کی بدولت عالمی سطح پر ڈیزائن اور آرکیٹکچر کے پروگرام میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی ہورہی ہے ۔ 120 سال سے زائد عرصے پر پھیلی لا بنیالے ڈی وینیزیا نمائش (La Biennale di Venezia) ڈیزائن کے میدان میں آسکر کی مساوی حیثیت رکھتی ہے اور اسکی 16 ویں انٹرنیشل آرکیٹکچر نمائش کا موضوع فری اسپیس (Freespace) ہے۔ اس کا آغاز 26 مئی سے ہوگیا ہے اور یہ 25 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس پلیٹ فارم پر پہلی بار قومی پویلین کے آغاز کے ساتھ کھادی پاکستانی کلچر کو فخریہ انداز میں پیش کرے گا جس کے ہمراہ عالمی سطح پر مشہور ڈیزائن ہاؤسز، آرٹسٹس اور آرکیٹکٹس بھی موجود ہوں گے۔

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "کھادی اپنی پاکستانی شناخت پر فخر کرتا ہے اور یہ شناخت اسکے بہترین ڈیزائن کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے ۔ کھادی فیشن ریٹیل کا آغاز کرنے والے اداروں میں شامل ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی شاندار ثقافت کو اجاگر کریں اور اپنے آرکیٹکٹس، ڈیزائنرز اور دانشوروں کو مقامی و بین الاقوامی سطح پر فروغ دیں۔"

نیشنل پویلین آف پاکستان کے منتظم سمیع چوہان نے کہا، "نیشنل پویلین کا حصہ بننا کسی بھی آرکیٹیکٹ یا ڈیزائنر کے لئے ایک اعزاز ہے اور اس موقع سے ہمیں عالمی سطح پر پاکستان کی مزید مثبت اور خوبصورت شناخت سامنے لانے میں مدد ملے گی۔"

اس پویلین کا ڈیزائن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی انتہائی گنجان آباد بستیوں میں عملی زندگی اور سماجی جہتوں کی وسعت سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔ اسے اینٹی ڈوٹ آرٹ اینڈ ڈیزائن اور کولیس ڈیزائن اسٹوڈیو کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے منتظم سمیع چوہان ہیں جن کے ہمراہ بلال کپاڈیہ، در شہوار علوی، مصطفی مہدی، سلمان جاوید اور زیبا اسد پر مشتمل ڈیزائن ٹیم ہے۔

مزید : کامرس