مہنگائی سے تنگ عوام (ن) لیگ کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے،سونیا خان

مہنگائی سے تنگ عوام (ن) لیگ کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے،سونیا خان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے بے حال عوام آنے والے الیکشن میں اب مسلم لیگ(ن) کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے بلکہ انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے آنے والے الیکشن میں انشا اللہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے کے ایجنڈے پر بلا تاخیر عملدرآمد کا آغاز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام (ن) لیگ کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے ۔

سونیا خان

مزید : میٹروپولیٹن 1