پوری قوم پاک فوج کے ساتھ محبت کرتی ہے،خواجہ اظہر گلشن

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ محبت کرتی ہے،خواجہ اظہر گلشن

  



لاہور(کامرس رپورٹر)قومی تاجرا تحاد لاہور کے صدرو چیئرمین سپریم کونسل آف پاکستان خواجہ اظہر گلشن نے گزشتہ روز دل محمد روڈ سمیت لاہور بھر کی مارکیٹو ں کا دور ہ کیا ۔صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان ملک خالد محمود نے فقید المثال استقبال کیا او رپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر بیرسٹر خواجہ تحسین ، وسیم یاور بٹ ، محمد اطہر،اکبر بٹ، اویس بٹ، اشرف خان، میر مدثر ، سید مبشر شاہ ، فیاض بٹ ، ملک محمد سرور ، شیخ ظفر افضل ، احمد مسعود ، ٹیپوبٹ، شفقت احسان ، محمد حبیب ، ودیگر نے شرکت کی ۔ خواجہ اظہر گلشن نے شاندار استقبال اور بہترین انتظامات پر ملک خالد محمود کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ قومی تاجر اتحا د پاکستان کیلئے ملک خالد محمود کی خدمات قابل ستائش ہیں مشکل ترین حالات میں بھی تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ خواجہ اظہر گلشن کامزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک وقوم کی محافظ ہیں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام پاک فوج سے محبت کرتے ہیں۔

اظہر گلشن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...