مسلم لیگ(ن) نے شعبدہ بازی کی نئی مثال قائم کی،میا ں اختر حسین

مسلم لیگ(ن) نے شعبدہ بازی کی نئی مثال قائم کی،میا ں اختر حسین

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں اختر حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ حکومت نے شعبدہ بازی کی تازہ مثال قائم کر دی ہے، عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور حکمران ترقی کی باتیں کررہے ہیں ،صوبے بھر کے سکولوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ،لاہور کی عوام کو اورنج ٹرین نہیں صاف پینے کا پانی چاہیے ؟۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے (ن) لیگ سخت خوفزدہ ہے اور انکے درباریوں کی را ت کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اس لیے چور وں کی طرح چور مچا رہے ہیں،2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور ملک بھر میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جتنا ملک کو نقصان پہنچایا ہے کسی اور جماعت نے نہیں ،حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

اختر حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...