الرحمن گارڈن فیز II ‘الرازق گارڈن میں800 پلاٹس کی قرعہ اندازی

الرحمن گارڈن فیز II ‘الرازق گارڈن میں800 پلاٹس کی قرعہ اندازی

  



لاہور(پ ر)الرحمن ڈویلپرز کے ہاؤسنگ پراجیکٹس الرحمن گارڈن فیز II اور الرازق گارڈن ،شرقپور روڈ،نزد فیض پور انٹر چینج، لاہورمیں 10,8,5,3 مرلہ اور 1 کنال کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی قرعہ اندازی (بیلٹنگ) کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پرخوش نصیب کسٹمرز میں بذریعہ قرعہ اندازی (بیلٹنگ)10,8,5,3 مرلہ اور 1 کنال کے800 پلاٹس تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد اورمینیجنگ ڈائریکٹر میاں محمد مشتاق نے کہا کہ ہم نے اپنے پراجیکٹس الرحمن گارڈن فیز II اور الرازق گارڈن کے معزز کسٹمرز سے جو بھی وعدہ کیا ، الحمداللہ اسے اپنے مقررہ وقت سے پہلے پورا کرکے دکھایا۔3 سالوں میں قرعہ اندازی (بیلٹنگ) کر کہ خوش نصیب کسٹمرز میں پلاٹس تقسیم کرنے کا وعدہ مقررہ وقت سے پہلے پورا کرتے ہوئے صرف10 ماہ کی قلیل مدت میں ہی پلاٹس کی قرعہ اندازی (بیلٹنگ) کا انعقاد کر کے پلاٹس خوش نصیب کسٹمرزکو آلاٹ کردئیے ہیں۔ اس موقع پر حاجی اخلاق احمداور میاں محمد مشتاق نے معززکسٹمرز ، تمام با اختیارڈیلرز و انویسٹر ز کابے پناہ اعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ الرحمن گارڈن فیز II اور الرازق گارڈن میں ترقیاتی کا م تیزی سے جاری ہیں۔ جہاں تمام ضروریات زندگی سے مزین ریذیڈنٹس بہترین لائف اسٹائل انجوائے کر رہے ہیں۔ الرحمن ڈویلپرز کی انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے کسٹمرز کو بہتر سہولیات و پرُسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اورایڈمنسٹریٹر بریگیڈیر (ر) خالد محمود کو ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی تلقین بھی کی ۔تقریب میں تمام بااختیار ڈیلرز، معزز کسٹمرز،سی ایف او محمد کاشف، کرنل سلیم،لیاقت چٹھہ،میاں تصدق،صابر خان، میاں عبد الرزاق، ملک طارق، آصف باجوہ،انجم رشید، محمد سلیم سجاد، محمد شہباز خان ترین، ملک ظہیررفیق،علی مشتاق، ولید رزاق،میاں عرفان، میاں خرم، اویس باجوہ اور سلمان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے افطار ڈنر کا بہترین انتظام بھی کیا گیاتھا ۔

مزید : کامرس


loading...