غیر ملکی سرمایہ کاری میں69فیصد اضافہ خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

غیر ملکی سرمایہ کاری میں69فیصد اضافہ خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

  



لاہور ( این این آئی)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے 9ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 69 فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 69فیصد اضافے سے 4ارب45کروڑ13لاکھ ڈالر ہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 2ارب63کروڑ62لاکھ ڈالر رھی تھی،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا

ا

ور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید : کامرس


loading...