بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے،شاہد صد یق

بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے،شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی صور تحا ل پر پاکستانی حکمران صر ف مذ متی بیان اور قرار داد سے آ گے بڑ ھ کر عا لمی دنیا میں اور اقوام متحدہ میں مو ثر آواز بلند کر کے بھار تی جارحیت کو بے نقا ب کریں بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن شدید متاثر ہورہا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میں افطار پار ٹی میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام پر بھارت کی فوج نے ظلم کے تمام پہاڑ توڑ دیے ہیں کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر 70 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارتی فوج کشمیر ی عوام کا قتل عام کر رہی ہے عالم برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوا ن کی امنگوں کے مطابق آزادی دلوائے انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے ، نواز شریف نے مودی سے دوستی کی پینگیں بڑھا رکھی ہے جس سے کشمیرکی آزادی کی تحریک کو سخت نقصان پہنچ رہاہے کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔تحریک انصاف کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔