’’وجود‘‘کی پروموشن،آدیتی سنگھ پاکستان آنے کیلئے بے چین

’’وجود‘‘کی پروموشن،آدیتی سنگھ پاکستان آنے کیلئے بے چین
’’وجود‘‘کی پروموشن،آدیتی سنگھ پاکستان آنے کیلئے بے چین

  



لاہور(فلم رپورٹر)جاوید شیخ کی فلم’’وجود‘‘عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔فلم مکمل ہوچکی ہے تاہم اس کا کچھ بیک گراؤنڈ میوزک لاہور میں ساحر علی بگا کے سٹوڈیو میں کیا جارہا ہے جسے جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔فلم میں جہاں پاکستانی فنکار شامل ہیں وہیں اس میں بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ نیبھی جیسیکا کا اہم رول کیا ہے۔آدیتی سنگھ تیلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں لیکن کسی پاکستانی فلم میں انہیں جاوید شیخ نے موقع دیا ہے۔ فلم کی باقاعدہ پرموشن آئندہ ہفتے کراچی سے شروع کی جائے گی جس کی خاص بات یہ ہے کہ آدیتی سنگھ بھی پرموشن کے لئے پاکستان آئیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جاوید شیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے آدیتی سنگھ کو پاکستان مدعو کیا ہے۔جبکہ آدیتی سنگھ کا خود بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لئے بے چین ہیں۔

مزید : کلچر


loading...