’’سلیوٹ ‘‘ کیلئے ایشوریہ رائے اور دیپیکا پڈوکون کے نام شارٹ لسٹ

’’سلیوٹ ‘‘ کیلئے ایشوریہ رائے اور دیپیکا پڈوکون کے نام شارٹ لسٹ
’’سلیوٹ ‘‘ کیلئے ایشوریہ رائے اور دیپیکا پڈوکون کے نام شارٹ لسٹ

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’سلیوٹ ‘‘ میں فیمیل مرکزی کردار کے لئے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور دیپیکا پڈوکون کے نام شارٹ لسٹ کر دیئے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز گزشتہ چند عرصے سے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’سلیوٹ ‘‘ میں فیمیل مرکزی کردار کی تلاش میں تھے لیکن اب انہوں نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور دیپیکا پڈوکون کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے جس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس سلسلے میں میکرز باقاعدہ اعلان جلدکریں گے۔ فلم کی کہانی بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے جس کی عکسبندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...