سینی پیکس کا بچوں کیلئے ’’سینی جونیئر ‘‘کا آغاز

سینی پیکس کا بچوں کیلئے ’’سینی جونیئر ‘‘کا آغاز
سینی پیکس کا بچوں کیلئے ’’سینی جونیئر ‘‘کا آغاز

  



لاہور( فلم رپورٹر ) پاکستان میں سینما کے شعبے میں مقبول ترین سینما چین سینی پیکس نے اس بار موسم گرما میں بچوں کے لیے خصوصی سینما سینی جونیئر کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ سینی پیکس ہر عمر کے افراد کے لیے تفریح مواد فراہم کرنے میں مقبولیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سینی پیکس نے اس بار بچوں کی موسم گرما کی چھٹیوں کو یاد گار بنانے کے لئے سینی جونیئر متعارف کرادیا ہے جس کا باقائد آغاز 25مئی سے کردیا گیا ہے، جس میں بچوں کے لئے خصوصی طور پر 5موویز کی اسکریننگ جاری ہے۔

، جن میں دی لیجنڈ آف مارخور، کوکو وچ وغیرہ شامل ہیں۔سینی پیکس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے صارفین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ تھٹیرز فراہم کرکے فلم دیکھنے کے تجربات کو مزید خوشگوار اور یادگار بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے، سینی پیکس نے حال ہی میں پاکستان بھر میں موجود اپنے سینماز میں CMAXٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جو کہ پاکستان کی کی پہلی لیزر ڈوئل ایٹومز سسٹم پر مشتمل سکرین پروجیکشن ہے، جو کہ ڈولبی ساونڈ سے آراستہ ہے۔جو کہ سینی پیکس کے اعلیٰ معیار اور معیاری تفریح فراہم کرنے کے دعوے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سینی جونیئر میں پیش کی جانے والی تمام فلموں کو بچوں کے لئے خصوصی طور پر تدوین کی گئی ہے، امید ہے کہ چھوٹے چیمپس کے لئے کئے گئے اقدمات صارفین کو پسند آئیں گے۔

Ba

مزید : کلچر