خود کو قوالی کا معمولی سا طالبعلم سمجھتاہوں:سکندر بدر میانداد

خود کو قوالی کا معمولی سا طالبعلم سمجھتاہوں:سکندر بدر میانداد
خود کو قوالی کا معمولی سا طالبعلم سمجھتاہوں:سکندر بدر میانداد

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہمارے قوالوں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے نصرت فتح علی خاں شعبہ موسیقی سے وابستہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کو کئی ممالک نے اعزازی شہریت دی تھی۔نوجوان قوال سکندر بدر میانداد نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا دی ، میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا ہوں ،میرے والدبدر میانداد نے بھی اس شعبہ میں بے پناہ نام کمایابہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لئے میں بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...