کوئٹہ، سرکی روڈ پرفائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

کوئٹہ، سرکی روڈ پرفائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرفائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں کو آتے اور 2 کو موٹر سائیکل سے اترتے دیکھا گیاٗویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کو ملزمان کا پیچھا کرتے بھی دیکھا گیاواضح رہے کہ گزشتہ روز سرکی روڈ پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے.پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے تھے جبکہ ایک حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ویڈیو منظرعام

مزید :

صفحہ آخر -