جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے : مریم اورنگزیب

جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے : ...

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد د یتے ہوئے کہاہے ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کے نئے باب کے آغاز پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان میں جمہوریت دس سال کا تسلسل مکمل کر رہی ہے، جمہوری و سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیر کو ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا جسٹس ( ر ) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم نامزد کرنے پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ امید ہے نامزد وزیر اعظم نا صر الملک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا ئیں گے ۔ ا نہوں نے جسٹس (ر)ناصر الملک کے نام پر اتفاق کرنے پر وزیراعظم ، قائد حزب اختلاف اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی مبارک دی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...