الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آخری روز ایم پی اے معراج ہمایوں کی رکنیت معطل کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کی رکن اسمبلی معراج ہمایوں کی رکنیت منسوخی درخواست کی سماعت کی،قومی وطن پارٹی کے وکیل مصطفی کمال الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ان کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا کہ سینٹ الیکشن میں رکن اسمبلی نے پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہیں دیا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ان کی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔

رکنیت معطل

مزید : صفحہ آخر


loading...