نواز شریف کے بیانات اسد درانی کی کتاب سے بھی خطرناک ہیں، فواد چودھری

نواز شریف کے بیانات اسد درانی کی کتاب سے بھی خطرناک ہیں، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چو دھری نے کہاہے کہ اب سے کچھ دیر قبل یہ خبر آئی ہے کہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا ، یہ بڑی مثبت پیش رفت ہے، اسد درانی بڑی متنازعہ شخصیت رہے ہیں ،ان پر مختلف ادوار میں الزامات لگتے رہے ہیں ، اسد درانی کی طرح نواز شریف نے بھی اپنے حلف سے غداری کی ، اسد درانی کی طرح قومی معاملات میں زبان درازی کی اور جھوٹ بولا ، ان کے جھوٹ بولنے سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، ان خیالا ت کا اظہار فواد چو دھری نے ڈاکٹر مراد راس اور آصف باجوہ کے ساتھ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانات اسد درانی کی کتاب سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، وفاقی حکومت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت نواز شریف کے خلاف کارروائی کرے، نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ، جسٹس ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم تقرری بڑی خوش آئند ہے، ناصر الملک 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں ، ناصر الملک شفاف الیکشن کرانے میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ وقت آنے پر پتہ چلے گا ، 56 کمپنیوں میں سے 11 کمپنیوں کے آڈٹ میں ایک سو چھیاسٹھ ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے ، زعیم قادری، اویس لغاری، خواجہ احسان، خواجہ آصف ان سب کے نام کرپشن میں آئے ہیں ، اب یہ نیب اور آئندہ آنے والی حکومت پر ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے ، تحریک انصاف حکومت میں آکرپنجاب میں ہر منصوبے کی کرپشن جانچنے کے لیے آڈٹ کرائے گی، اسحاق ڈار ہی کہہ چکے ہیں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، تجارتی خسارہ 59.4 فی صد تک جاپہنچا ہے، 22ہزار کروڑ روپیہ بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ، موجودہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، ترسیلات زر میں پیپلزپارٹی 104 فی صد جبکہ ان کی حکومت میں 39 فی صد اضافہ ہوا، ساڑھے پانچ بجے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید اور ہاؤس آف دی لیڈر شہباز شریف کی مشاورت سے نگران وزیر اعلی کا نام فائنل کریں گے ، نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام میڈیا میں آیا تھا، کے پی کے حکومت نے اعلان نہیں کیا تھا لیکن چیئرمین عمران خان نے ان کے نام کو مسترد کردیا ہے اور اب نئے وزیراعلیٰ کے لئے مشاورت ہوگی، فواد چو دھری کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے سندھ اور بلوچستان حکومت بھی امید ہے روایت قائم رکھے گی، تحریک انصاف قیصر جمال کے حجرے پر جے یو آئی کے حجرے پرحملے کی مذمت کرتی ہے ، مولانا فضل الرحمن کو قیصر جمال سے معافی مانگنی چاہیئے، ایسی روایات نہ ڈالی جائیں ہمارا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے ۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -