الاؤنسزبڑھانے میں امتیازی سلوک پرکئی سرکاری محکموں میں ہڑتال

الاؤنسزبڑھانے میں امتیازی سلوک پرکئی سرکاری محکموں میں ہڑتال

  



لاہور(خبرنگار) صوبے بھر کے ملازمین نے وزیراعلی،گورنرپنجاب اور سول سیکرٹر یٹ کے ملازمین کے الاؤنس میں پچاس فیصد اضافہ اور صوبے کے دیگر ملازمین کو نظرانداز کر نے کیخلاف سرکاری محکموں میں مکمل ہڑتال کی۔ اس موقع پر ایپکا کے مرکزی صدر حاجی ارشاد کی قیادت میں لاہور میں ملازمین نے سول سیکرٹریٹ،پنجاب اسمبلی اور گورنرہاؤس سمیت دس مقامات پر احتجاج کیا۔ملازمین نے روزہ کے دوران تپتی دھوپ میں اپنے حق میں نعرے بازی کی ۔سول سیکرٹریٹ کے سامنے حا جی محمد ارشاد نے کہا حکومت نے امتیازی سلوک کر کے ملازمین دشمن پالیسی کا ثبوت دیا ہے، جس پر صوبے بھر کے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے، اب حکومت کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اورسرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال کی جائیگی، ملازمین کے احتجاج کے باعث مال روڈ،لوئرمال روڈ اور گردونواح میں ٹریفک بلاک رہی جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، ملازمین کی ہڑتال کے باعث لاہور کے سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم رہا اور سائلین روزے کی حالت میں دفاتر میں دھکے کھاتے رہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...