دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا

دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین ...

  



اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پیر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آ گیا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا۔واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔

خانہ کعبہ

مزید : صفحہ آخر


loading...