پنجاب پولیس کو آزمائشی بنیادوں پر مسلح ڈرونز فراہم کردیئے گئے

پنجاب پولیس کو آزمائشی بنیادوں پر مسلح ڈرونز فراہم کردیئے گئے

  



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کو دو ڈرون فراہم کردیئے گئے ہیں۔جدید ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل بھی پھینکے جا سکیں گے اور خطرناک مجرموں پر دستی بم سے حملے بھی کیے جا سکیں گے۔ ان ڈرون سے خطرناک ڈ ا کو ؤں کے تعاقب میں بھی مدد ملے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکے گی ۔ ڈرون سے ایک وقت میں 8 کلو بارودی مواد اور آنسوگیس شیل پھینکے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ڈرون سے کارروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈرونز

مزید : صفحہ آخر


loading...