مضبوط دفاع کیلئے اقلیتوں کا اہم کردار ،گورنر سندھ

مضبوط دفاع کیلئے اقلیتوں کا اہم کردار ،گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( این این آئی) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ،مضبوط دفاع ، مستحکم معیشت اور سماجی شعبہ کی ترقی میں دیگر قلیتوں کی طرح ہندو برادری کا بھی بھرپور کردار ہے جبکہ عالمی معاشی نقشہ پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے لئے پرعزم ہندو برادری اہم کردار ادا کررہی ہے ، ملک بھر کی طرح صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں بھی ہندو برادری کو بھرپور مواقع قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں کے مطابق حاصل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں پنج مکھی مندر کے گدی نشین رام ناتھ مشراسے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بنیاد قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں پر رکھی گئی ہے جس میں اقلیتوں کو مذہبی ، سماجی ، ثقافتی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقع کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں ان کے کردار کو بڑاواضح کیا گیا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قانون ساز ی سے لیکرنچلی سطح تک ان کو بھرپور نمائندگی حاصل ہے جبکہ ملکی قوانین میں اقلیتیوں کومکمل تحفظ دیا گیا ہے۔ ملاقات میں رام ناتھ مشرانے گورنرسندھ کو صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں ہندوبرادری کے کردار ، مسائل اور درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -