پولیس وردی میں مسلح افراد کا شہری پرتشدد موبائل فون قیمتی کاغذات چھین لئے

پولیس وردی میں مسلح افراد کا شہری پرتشدد موبائل فون قیمتی کاغذات چھین لئے

  



لاہور(خبرنگار) ڈیفنس سی کے علاقے میں پولیس وردی میں گاڑی سوار مسلح افراد نے ایک شہری پر دھاوابول دیا،مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کرفرار ہوگئے ۔باغبانپورہ کے رہائشی اشفاق اللہ کی درخواست پر ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ نمبر348\18درج کیاہے ۔ مقدمہ مدعی نے کہا ہے کہ وہ 7اپریل کو صبح ساڑھے نوبجے کے قریب اپنی ملکیتی اراضی واقع لاھڑ کینٹ گیا اور وہاں پر پلاٹ نمبر810ڈی واقع ڈی ایچ اے پر غیر قانونی تعمیر کے خلاف پولیس کوایمرجنسی پر کالیں کیں، تو وہاں پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعمیر کرنے والے افراد کو عدالتی احکامات کے بارے میں بتایا،اور وہاں سے ڈی ایچ ا ے میں کوٹھی نمبر ڈی 699کے قریب پہنچا کر ایک مہران گاڑی پر پولیس وردی میں ملبوس پانچ مسلح افراد نے اس پر دھاوا بول دیا۔ اسے مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں موبائل فون پر قیمتی کاغذات چھین کرفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی گئی ہے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر