پرائیویٹ حج سکیم2018ء کی بکنگ کا آغاز ،عوام کی غیر معمولی دلچسپی

پرائیویٹ حج سکیم2018ء کی بکنگ کا آغاز ،عوام کی غیر معمولی دلچسپی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کی بکنگ کا آغاز ،عوام کی غیر معمولی دلچسپی،پہلے دن ہی معلومات لینے والوں کا تانتا بندھا رہا ،اس سال پاکستان کے کل کوٹہ کا 40فیصد پرائیویٹ سکیم میں جائیں گے،پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کسی بھی رجسٹرڈ کمپنی کے پاس کروائی جا سکتی ہیں ،پرائیویٹ حج سکیم میں مرضی کی فلائٹ ،مرضی کاہوٹل اور مرضی کی ٹرانسپورٹ سمیت مرضی کا مکتب لینے کی سہولت موجود ہے ،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے کے لیے ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد یکم مارچ 2019ء تک ہو کارآمد ہو گا، پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ ضروری ہے ،بلڈ گروپ ضروری ہے ،گزشتہ سال حج کرنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔

پرائیویٹ سکیم

مزید : صفحہ آخر


loading...