نوازشریف کی کہانیاں بے وقت کی راگنی ، احمد محمود

نوازشریف کی کہانیاں بے وقت کی راگنی ، احمد محمود

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاگستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ نہیں ملک کے حامی ہیں پیپلزپارٹی بھٹو کے نظریے کیساتھ الیکشن میں جائیکی عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے مخالف جماعتوں کے پاس جی ٹی روڈ کی لڑائی اور الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں نوازشریف کی عدالت کے باہر کہانیاں بے وقت کی راگنی ہے فاٹا کو قومی دھارئے میں لانا شہید بینظیر بھٹو کا مشن تھا جس میں اہم کردار آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی نے ادا کیا ،ن لیگ انضمام کا کریڈٹ لے کر ملک کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے ہم بیورو کریسی کو گلگت بلتستان کے لئے قانون بنانے کی اجازت نہیں دینگے نام نہاد اصلاحات پیکیج اشتعال انگیز ہے اسکے نفاذکے برئے نتائج نکلیں گے فاٹا کی طرح جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے پیپلزپارٹی تاریخی کردار ادا کریگی پانچ سالہ حکومتی دور تاریخ کا سیاہ دور تھا مہنگائی بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے بے حال عوام ن لیگ کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے پیپلزپارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علمبردار تھی ہے اور رہے گی اداروں میں تصادم کی فضاء کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی نوازشریف ہمیشہ آمریت کا بچہ جمورا رہے ہیں آج عدلیہ کی گرفت میں آ ئے تو سڑکوں پر نا چتے پھر رہے ہیں ۔

احمد محمود

مزید : صفحہ آخر


loading...