بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ معاملہ پر ڈیڈلاک برقرار

بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ معاملہ پر ڈیڈلاک برقرار

  



کوئٹہ(آن لا ئن) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملہ پر ڈیڈلاک برقرار ہے ،تاہم علاؤالدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپو ز یشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان 3 ملاقاتوں کو بعد ڈیڈلاک برقرار ہے جس کے باعث نگران وزیراعلیٰ کے معاملہ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے علاؤالدین مری کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کئے جانے کا امکان ہے اور 10 رکنی کابینہ ہوگی جس میں مختلف علاقوں کو نمائندگی دی جائے گی ۔

ڈیڈ لاک برقرار

مزید : صفحہ آخر