دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام ،کالعدم تنظیموں کے 3دہشتگرد گرفتار

دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام ،کالعدم تنظیموں کے 3دہشتگرد گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گرد وں کو گرفتارکر لیا۔ خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنیوا لے اداروں کی کاروائی کے دوران گرفتاردہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر طیبہ سے بتایا گیا ہے اوران کی شناخت محمد عرفان ،وسیم عباس ،غلام مجتبیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملہ کرنا چاہتے تھے،جس کی وہ منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔

دہشتگرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...