حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کیساتھ مدت پوری کرنے کی جارہی ہے : خرم دستگیر

حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کیساتھ مدت پوری کرنے کی جارہی ہے : ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع و امور خارجہ خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مجموعی ملکی پیداوار کی شرح کو ریکارڈ 5.8 فیصد تک پہنچا دیا ہے جو پچھلے 13 سال میں بلند ترین شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے افراط زر کی شرح کو کم کیا ہے اور یہ اس وقت کم ترین سطح پر ہے۔

خرم دستگیر

مزید : صفحہ آخر