قتل کے مقدمہ میں 20سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیاگیا

قتل کے مقدمہ میں 20سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیاگیا

  



لاہور ( کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر آنوش مسعود چوہدری کی ہدایت پر انویسٹی گیشن باغبانپورہ نے قتل کے مقدمہ میں 20سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم رخسار عرف نثار نے بیس سال پہلے تھانہ کی حوالات میں بند دو ملزموں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر آنوش مسعود چوہدری کی ہدایت پر انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ نے کارروائی کی اورایک چھاپے کے دوران اشتہاری ملزم رخسار عرف نثارکو احمدٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن نے گرفتار کرنے والی ٹیم کو انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی