غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس،سماعت 30 مئی تک ملتوی

غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس،سماعت 30 مئی تک ملتوی
غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس،سماعت 30 مئی تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس میں مقدمہ کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ہے، وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے کیس میں مزید پیش رفت نہ ہوسکی جبکہ عدالت پیشی کے موقع پر ملزمہ نے پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھی ہوئی تھی جس سے وہ گاہے بگاہے پانی کے گھونٹ لے رہی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزمہ کے ساتھ شریک ملزم شغیب کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ملزمہ ٹریسا سے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔

ملزمہ ٹریسا اور شریک ملزم شغیب کے خلاف منشیات کا چالان کسٹم حکام نے سیشن کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے،ملزمہ کا تعلق چیک ری پبلکن سے ہے۔

مزید : علاقائی