تمام ججوں کو عید الفطر سے قبل درخواست ہائے ضمانت پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم

تمام ججوں کو عید الفطر سے قبل درخواست ہائے ضمانت پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن جج نے لاہور کے تمام ججوں کو عید الفطر سے قبل درخواست ہائے ضمانت پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج عابد حسین قریشی نے لاہور کے تمام ججوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر جلد از جلد میرٹ پر فیصلے کئے جائیں۔مراسلے کے متن کے مطابق ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بے قصور افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور قانون کے مطابق درخواستوں پر فیصلے کئے جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...