لاہور کے تمام ریٹرننگ افسران کو پنجاب پولیس نے سیکیورٹی فراہم کردی

لاہور کے تمام ریٹرننگ افسران کو پنجاب پولیس نے سیکیورٹی فراہم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) جنرل الیکشن 2018 ء کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔لاہور کے تمام ریٹرننگ افسران( آراوز) کو پنجاب پولیس نے سیکیورٹی فراہم کردی ہے اورالیکشن تک سیکیورٹی اہلکار آراوز کے ساتھ رہیں گے۔پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور کے 44 آر اوز کے ساتھ ایک ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیا گیا ہے۔لاہور کے تمام آر اوز نے اپنے اپنے حلقوں کے دورے بھی شروع کرد ئے ہیں۔جنرل الیکشن میں لاہور کے تمام آر اوز کو پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے جو 24 گھنٹے ان کے ساتھ رہیں گے۔انتخابی شیڈول سے قبل ہی آر اوز نے اپنے اپنے انتخابی حلقوں کے دورے بھی شروع کردئے ہیں جبکہ وہ انتخابی شیڈول سے قبل اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد حسین قریشی نے تمام آراوز کو لیپ ٹاپ فراہم کردئے ہیں،تمام آر اوز اپنے اپنے حلقوں کا ضروری ڈیٹا لیپ ٹاپ پر محفوظ کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -