سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ، مدعی کے بیان پر جزوی جرح، سماعت آج تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ، مدعی کے بیان پر جزوی جرح، سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 29مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ گزشتہ سماعت پر سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کے مدعی جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ 510/14 میں ایس پی طارق عزیز کے بیان پر مزید جرح آج 29مئی کوہو گی۔عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر احمد، ایس پی طارق عزیز کے بیان پر مزید جرح کریں گے ۔پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک عدالت میں دلائل دیں گے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان استغاثہ پر سماعت کریں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ جواد حامد کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔ 510 /14 مقدمہ میں 66 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -