پولیس کا چھاپہ،منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد

پولیس کا چھاپہ،منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد

  



قصور(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں پولیس نے روسہ ٹبہ کے رہائشی منشیات فروش سے ڈیرھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ،پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش ملک ارشد پل نہر تیرتھ چھانگا مانگا کے قریب چرس لیکر آ رہا ہے پولیس نے دوران ناکہ بندی اسے روک کر دوران تلاشی1680گرام چرس برآمد کر لی ،مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...