نواز شریف اور وزیر اعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا ء طلب

نواز شریف اور وزیر اعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا ء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے سردار آفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیان دیا ہے، نوازشریف کا بیان ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان کی تردید نہیں کی بلکہ نوازشریف کی ترجمانی کی۔تھانہ انارکلی پولیس نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ واقعہ تھانے کی حدود میں نہیں پیش آیاجس پر عدالت نے درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت7 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -