اقبال ٹاؤن، باری اسٹوڈیوزکا 45سالہ چوکیدار پُراسرار طور پر ہلاک

اقبال ٹاؤن، باری اسٹوڈیوزکا 45سالہ چوکیدار پُراسرار طور پر ہلاک

  



لاہور(خبرنگار)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 45سالہ چوکیدار پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ قصور کا رہائشی 45سالہ اشرف عرف اچھو باری اقبال ٹاؤن کے علاقے میں باری اسٹوڈیو میں چوکیداری کرتا تھا۔گزشتہ روز وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، اس کے منہ اور نا ک سے خون نکل رہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر حالات مشکوک ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا اور اکثر بیمار رہتا تھا ۔شبہ ہے کہ اس کی موت ہائی بلڈ پریشر کے دوران دماغ کی نس پھٹنے کے باعث واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...