ایران سے آنے والے میاں بیوی کو ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیاگیا

ایران سے آنے والے میاں بیوی کو ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیاگیا

  



لاہور( کر ائم رپو رٹر) امیگریشن حکام نے ویزے کے بغیر ایران سے پاکستان آنے والے میاں بیوی کو ائیر پورٹ سے واپس بھجوا دیا۔بتایا گیا عبد اللہ گلستان اور ان کی اہلیہ مہر زاد رؤف ویزے کے بغیر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے۔ امیگریشن حکام نے ویزہ نہ ہونے پر دونوں کو روک کر جانچ پڑتال کی اور بعد ازاںں انہیں واپس بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کاروباری مقاصد کے لئے پاکستان آئے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...