نشرکالونی پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزم گرفتار کر لئے

نشرکالونی پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزم گرفتار کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عرفان مسیح عرف ہارون اور وشال ولداعجاز شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 25000 ہزار روپے نقدی۔ 2 پسٹل گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -