قصور: بی آر بی نہر میں سے 35سالہ شخص کی نعش برآمد
قصور(بیورورپورٹ)نواحی گاؤں پتواں بی آر بی نہر میں ایک35سالہ شخص کی نعش ملی ہے جسے اطلاع پا کر تھانہ صدر پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے ،پولیس کے مطابق نا معلوم شخص کی نعش اس قدر سڑ گل چکی ہے کہ اس کی شناخت نا ممکن ہے ۔تا ہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔