صدر ڈویژن میں مساجد اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کافیصلہ

صدر ڈویژن میں مساجد اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کافیصلہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن رانا عمر فاروق کی صدر ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ میں سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کافیصلہ کیا گیاجس کے تحت مساجد اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رانا عمر فاروق نے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے ، پٹرولنگ کو موثر بنانے اور تمام افسران کو دوران رمضان المبارک اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے انجام دینے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا مساجد، رمضان بازاروں اور دیگر اہم مارکیٹس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ نماز تراویح اور دیگر نمازوں کے دوران پیٹرولنگ کو مؤثر بنائیں اور ڈولفن سکوارڈ, پیرو سکوارڈ کو بھی الرٹ اور بریف کیا جائے کہ جرائم پیشہ عناصر پر خاص نظر رکھیں اور رمضان المبارک کے حوالہ سے احترام رمضان آرڈیننس پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

مزید : علاقائی