لین دین کے تنازع پر ایک شخص قتل
شیخوپورہ(بیورورپورٹ) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سکیم نمبر کوٹ عبدالمالک میں لین دین کے جھگڑ ا کے دوران سر میں ڈنڈا لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ،پولیس کے مطابق مقتول خالق محمود کا رمضان نامی شخص سے لین دین کا تنازعہ تھا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑئے میں بدل گئی اور مشتعل ملزم رمضان نے خالق محمود کے سر میں ڈانڈا مار دیا جس سے وہ لہولہان ہوگیا جس کو طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
،فرار ہونے والے ملزم کو تاحال پولیس گرفتار نہ کرسکی۔