پنجاب ، 24گھنٹوں میں 823حادثات ، 4افراد جاں بحق 581شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 823حادثات ، 4افراد جاں بحق 581شدید زخمی

  



ؒ ٓلاہور(خبرنگار) پنجاب کے مختلف مقامات پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 823ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں581افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں401افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 437ڈرائیور،20 کم عمر ڈرائیور، 29مسافراور549پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل823متاثرین میں814مرد اور 172خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں673موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے، 90 موٹر کاریں، 12مسافربسیں،41وین،27ٹرک اور 94 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...