امریکہ اور شمالی کوریا سربراہان کانفرنس میں جنوبی کوریا کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

امریکہ اور شمالی کوریا سربراہان کانفرنس میں جنوبی کوریا کو بھی شامل کرنے کا ...

  



واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریوچیف) امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان 12جون کو سنگا پور میں ہونیوالی سربراہ کانفرنس سہ فریقی ہوسکتی ہے اور آغاز میں یا دوسرے مرحلے میں اس میں جنولی کوریا کے سربراہ شامل ہوسکتے ہیں ۔وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق حال ہی میں جب شمالی کوریا کے چیئر مین کم مشترکہ سرحد کے زیروپوائنٹ پر جنولی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملنے گئے تو انہوں نے طے کیا کانفرنس میں جنوبی کوریا کو شریک کرنے سے مثبت نتائج حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔وائٹ ہاؤس کے پاس جب یہ تجویز پہنچی تو اس نے اصولی طور پر اس سے انقاق کرلیا،وائٹ ہاؤس ذرائع نے مزید بتایا سہ فریقی کانفرنس ہونے کی صورت میں اس معاملے پر بحث ہوگی کہ شمالی کوریا کو اپنی ایٹمی تنصیبات ختم کرنے کے بدلے میں ضروری تحفظ کی ضمانت دی جائے،اگر شمالی کوریا اپنے وعدے کے مطابق اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہوتا ہے تو امریکہ اسے تحفظ کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے۔اس دوران صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ پیغام میں تبایا شمالی کوریا کیساتھ کانفر نس کے ایجنڈے کی تفصیلات طے کرنے کیلئے امریکی ٹیم اس وقت شمالی کوریا پہنچ چکی ہے ،انہوں نے شمالی کوریا کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس ملک میں اقتصادی اور مالیاتی اعتبارسے زبردست ترقی کرنے کی پوری صلاحیت ہے جو ایک دن ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو کررہے گا،اس کیساتھ ساتھ امریکہ کی ایک سفارتی ٹیم سنگاپور میں سربراہ کانفرنس کے انتظامات طے کرنے میں بھی مصروف ہے ۔

سہ فریقی مذاکرات

مزید : علاقائی


loading...