نواز شریف کی بیٹی ہونا میرا قصور ، اس حیثیت سے ہر سزا کیلئے تیارہوں : مریم

نواز شریف کی بیٹی ہونا میرا قصور ، اس حیثیت سے ہر سزا کیلئے تیارہوں : مریم

  



اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز نے اپنا بیان قلمبند کر اتے ہوئے کہا کہ مو زیک فونسیکا کا 22جون 2012کا خط پرائمری دستاویز نہیں،واجد ضیا کا پیش کیا گیا 3جولائی 2017کا خط بھی بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی ۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز مسلسل تیسری سماعت پر اپنا بیان قلمبند کرا یا سماعت کے دوران مریم نواز نے بیان قلمبند کرانے کے دوران کہا کہ موزیک فونسیکا کا 22جون 2012کا خط پرائمری دستاویز نہیں جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا پیش کیا گیا 3جولائی 2017کا خط بھی بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ پرائیویٹ فرم کے خط میں کوئی حقیقت نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ یہ خط براہ راست جے آئی ٹی کو بھیجا گیا جو کہ قانون کے مطابق نہیں، خط میں درج دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور جس طرح یہ خط پیش کیا گیا اس کی ساکھ پر سنجیدہ شکوک پیدا ہوتے ہیں۔مریم نواز نے اعتراض اٹھایا کہ خط لکھنے والے کو پیش کیے بغیر مجھے میری جرح کے حق سے محروم کیا گیا تاکہ میں خط کے متن کی تصدیق نہ کر سکوں اور جرح کا موقع نہ دے کر شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم اپنے دفاع میں بطور گواہ بلانا چاہیں تو بلالیں جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ غیر ملکی گواہ کو بلایا بھی جا سکتا ہے یا نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ کیپٹل ایف زیڈ ای کی دستاویز میرے متعلق نہیں، یہ دستاویزات مذموم مقاصد کے تحت پیش کی گئیں جب کہ استغاثہ کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات قابل قبول شہادت نہیں، فرد جرم کے مطابق یہ مکمل طور پر غیر متعلقہ دستاویزات ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ خط پر انحصار شفاف ٹرائل کے خلاف ہوگا، اس خط کے متن سے ہمیشہ انکار کیا ہے، میں کبھی بھی لندن فلیٹس یا ان کمپنیوں کی بینیفشل مالک نہیں رہی، ان کمپنیوں سے کبھی کوئی مالی فائدہ لیا نہ کوئی اور نفع۔ گلف سٹیل مل کے 25فیصد شئیرز، التوفیق کیس کا سمجھوتہ اور 12 ملین کی سیٹلمنٹ پر کیا کہتی ہیں‘کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اس معاملے میں کبھی شامل نہیں رہی، گلف سٹیل ملزکے 25فیصد شئیرز فروخت کا حصہ نہیں رہی اور 1980کے معاہدے سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں لہٰذا اس حیثیت سے ہرسزا کیلئے تیار ہوں، نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے، اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آج کے دور میں بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں بلکہ آج کا دستور بیٹی کو باپ کی بڑی کمزوری بنا کر استعمال کرنا ہے، منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے، مجھے بھی بدعنوانی کی وجہ سے اس کیس میں ملوث نہیں کیا گیا بلکہ میرا واحد قصور ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں اور فولاد کا دل رکھنے والے نوازشریف کو جھکانے کا واحد طریقہ بیٹی پر مقدمے بنانا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے،جہاں کوئی واٹس ایپ کالز نہیں ہوتیں۔

مریم نوازشریف

مزید : علاقائی


loading...