امن قائم کرنے کیلئے دی گئی قربانیاں کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دینگے : جنرل باجوہ

امن قائم کرنے کیلئے دی گئی قربانیاں کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دینگے : جنرل ...

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے امن کے حصول کیلئے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ،حاصل کیے گئے امن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز فاٹایوتھ جرگہ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے فاٹا کے بہادرقبائلیوں خصوصاً نوجوان نسل کوفاٹاانضمام پرمبارکباد دی اورکہا فاٹا کے ا نضمام سے علاقے میں پائیدارامن واستحکام اور معاشی و سماجی ترقی ہوگی۔آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی و شد ت پسندی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ریاست دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بھی امن اورترقی آئیگی۔ نوجوان پر امن مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں اور جمہوری و سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں ۔ آ ر می چیف نے فاٹا انضمام سے متعلق نوجوان نسل کے جذبے کوسراہااوروفدکوافغان سرحدپرسکیورٹی اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ آرمی چیف نے کہا فاٹا کے انضمام سے علاقے میں معاشی و سماجی ترقی ہوگی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔فاٹا کے نوجوان جمہوری اور سیاسی سرگر میو ں میں بھر پور حصہ لیں،امن کے حصول کیلئے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، حاصل کیے گئے امن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ دشمن قوتوں سے با خبر رہیں۔انہوں نے پاکستان کے مستقبل سے متعلق نوجوانوں کے خیالات کی تعریف کی اوربہادر قبائلیوں کی قربانیوں سے حاصل کامیابیوں کو مستحکم کیا جا رہا ہے، پاکستان استحکام اور پائیدار امن کی طرف گامزن ہے۔آرمی چیف نے فاٹا یوتھ جرگے کو افغان قیادت سے ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا اور کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، وہ ملکی ترقی اور امن میں کردار جاری رکھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فاٹا یوتھ جرگہ نے اس موقع پر امن کی بحالی اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔جرگے نے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جبکہ جرگے نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے آرمی چیف کی دلچسپی کی بھی تعریف کی۔

جنرل باجوہ

مزید : علاقائی


loading...