نقیب قتل کیس،12مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

نقیب قتل کیس،12مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

  



کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ اوامان اللہ مروت سمیت 12مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔پیرکوکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران راؤ انوارکو دیگر ملزمان سمیت پیش کیا گیا، راؤ انوارکے علاوہ تمام ملزمان کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا، اس دوران کئی اہلکاروں نے راؤ انوار کوسیلوٹ بھی کیا۔سماعت کے آغاز پر نقیب اللہ کے والد نے درخواست کی کہ وہ ہرسماعت پر شمالی وزیر ستان سے کراچی نہیں پہنچ سکتے اس لئے اب ندیم ایڈووکیٹ اس کیس میں میری نمائندگی کریں گے۔ عدالت نے نقیب کے والد کی استدعا منظورکرلی۔ عدالت نے علی رضا ایڈووکیٹ کی جانب سے پیروی سے انکارکے باعث نذیر بھنگوارکو وکیل استغاثہ مقرر کردیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کی جانب سے ڈی ایس پی اختر جواد عدالت میں حاضر ہوئے اور کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا اورآئندہ سماعت پرتفتیشی افسرکی حاضری کو ہرصورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سابق ایس ایچ اوامان اللہ مروت سمیت 12 مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نقیب قتل کیس

مزید : علاقائی


loading...