روسی مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ’’ ماموں‘‘ بنا دیا،تحقیقات شروع

روسی مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ’’ ماموں‘‘ بنا دیا،تحقیقات شروع

  



لندن(صباح نیوز)روس کے دو معروف مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں ماموں بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق روسی مسخروں ’’لیکس اس، وہ وین ‘‘نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی ’’ پرینک کال‘‘ کی گفتگو جاری کردی جس میں انہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔برطانوی دفتر خارجہ نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں روسی مسخروں کا تعلق روس کے خفیہ اداروں سے ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ /ماموں

مزید : علاقائی


loading...