ملکی آبادی میں نوجوان ووٹرز کی تعداد 44فیصد ہے، الیکشن کمیشن

ملکی آبادی میں نوجوان ووٹرز کی تعداد 44فیصد ہے، الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے لئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی ووٹرز فہرست میں چوالیس فیصد ووٹرز 35سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹرز آبادی کے مقابلے میں نصف کی حد کو عبور کر گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق 18سے 25سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46فیصد ہے، 26سے 35سال تک کے ووٹرز کی تعداد 27.36فیصد ہے۔حتمی فہرست کے مطابق 36سے 45سال تک کے ووٹرز کی تعداد 21.22فیصد ہے، 46سے 55سال تک کے افراد کی تعداد 15.22 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 56 سے 66 سال تک کے ووٹرز کی تعداد9.70 فیصد اور 66سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ووٹرز میں مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : علاقائی