پیپلزپارٹی مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، بلاول بھٹو

  



اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کیلئے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نامزدگی کر دی ہے۔ یہ مجوزہ مفاہمتی جرگہ ریاستی اداروں سے مذاکرات کرے گا۔ بلاول بھٹو زداری نے یہ نامزدگی پیر کے روز پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو فون کرنے کے بعد کی۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں جو پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو الاٹ کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام مسائل کا حل پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے اور انہیں پی ٹی ایم کے مفاہمتی جرگے کیلئے فرحت اللہ بابر کو نامزد کرتے ہوئے مسرت ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...