متروکہ وقف املاک بورڈکا 319 واں اجلاس، ایجنڈا نکات کی منظوری

متروکہ وقف املاک بورڈکا 319 واں اجلاس، ایجنڈا نکات کی منظوری

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)متروکہ وقف املاک بورڈکا 319 واں اجلاس وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری طاہر احسان کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں محکمہ کے بجٹ 2018-19 ء ور دیگر ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کی آمدنی و اخراجات ،کارکرگی اور دیگر انتظام و انصرام کے حوالے سے ایجنڈا آئٹم پیش کئے گئے ۔اجلاس میں چاروں صوبوں اور ڈویثرنز سے بورڈ کے ارکان نے شرکت کی اسکے علاوہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق ،کنٹرولر اکاؤنٹس اختر چانڈیو ،اکاؤنٹس آفیسر محمد بوٹا ،پی آر او عامر حسین ہاشمی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان ،یاسر اصغر مونگا ،و دیگر افسر اجلاس میں موجود تھے ۔سیکرٹری محمد طارق نے بورڈ کو معاملات کے بارے میںآگاہ کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ خسارہ سے نکل کر ایک منافع بخش ادارہ بن گیا ہے ، ہم بہترین انداز میں اقلیتوں کی خدمت ،مندروں ،گورو دوارہ اور املاک کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ ہم نے بیساکھی میلہ پربھارت سے آنیوالے یاتریوں کی بہترین انداز میں مہمان نواز ی کی ۔یہی وجہ ہے سکھ یاتریوں نے واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔کنٹرولر اکاؤٹنس اختر چانڈیو نے بورڈ کے بجٹ 2018-19اوریوائز ڈ بجٹ 2017-18 بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جس کی بعد ازاں بورڈ نے منظوری دی ۔انہوں نے بورڈ کو بتایا اس مرتبہ بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ اور اخراجات میں کمی آئی ہے جبکہ امسال آمدن کے ذرائع بڑھے ہیں اورکئی پراجیکٹ کی تکمیل سے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے آمدنی اخراجات ،جانکی دیوی ہسپتال اور ایجوکیشن ونگ کے حوالے سے آگا ہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پیش کیے جانے والا ایجنڈ ا آئٹم میں سے کئی ایجنڈا آئٹم بورڈ نے کثرت رائے سے منظور کیے ۔بورڈ ارکان نے کنٹرولر آف آکاؤنٹس اختر چانڈیو کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا ۔ سیکرٹری بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا متروکہ وقف املاک بورڈنے گزشتہ سال مختص بجٹ کی رقم بہتر انداز میں مندروں اور گوردواروں کی تزئین و آرائش پر خرچ کی ۔بورڈ کے بہت سے کمرشل اور ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل سے امسال بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔

متروکہ وقف

مزید : علاقائی


loading...