آپریشن ، پراسکیوشن ڈویژن شکایات کی جانچ پڑتال اور انکوائریاں 10ماہ میں مکمل کرے : چیئر مین نیب
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی تمام توانائیاں استعمال کررہا ہے،نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں و کوششیں قانون کے مطابق استعمال کررہے ، آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویثرن 10 ماہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر مکمل کریں، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیر کو قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن و پراسیکیوشن ڈویثرنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں و کوششیں قانون کے مطابق استعمال کررہے ہیں۔
چیئرمین نیب